Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

شائع 16 اپريل 2020 06:11pm

وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کے لیے طارق جمیل کی خدمات کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان نے کہا حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو ایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔